چین کا مزید ماہر ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد: کورونا وائرس جیسی وبا کے خلاف جنگ کے لیے چین نے مزید ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل 17 اپریل کو خصوصی پرواز چین کے ارمچی سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے گی۔خصوصی پرواز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت دے دی ہے۔
خیال رہے کہ 28 مارچ کو چین کی حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس،امدادی سامان اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اسلام آباد بھیجی تھی۔