اسٹاف کی چھانٹی ہوگی نہ کرکٹرز کی تنخواہیں کٹیں گی،احسان مانی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا ۔اپنے ویڈیو بیان میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہوں یا ڈومیسٹک، سب ہمارے اسٹیک ہولڈرز ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تنخواہوں میں کوئی غیرمعمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیے جائیں گے۔
احسان مانی نے کہا کہ اسٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پنشن دینے سمیت ہرممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس باربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی سی بی کے اخراجات میں کمی ضرور کرنا ہوگی، اس کے لیے مناسب طریقہ کاراختیارکیا جائے گا۔