سابق چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پران سے منسوب وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کی گئی وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو افراد نواز شریف کو سزا دینے اور مریم نواز سے متعلق بات کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس آڈیو کو جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب کیا جارہا ہے جس پر ثاقب نثار نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے خود ساختہ (فیبری کیٹڈ) قرار دیا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو سنی ہے ، یہ آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔