کورونا سے بچنے کیلئے ہاتھوں کیساتھ دل بھی صاف رکھیں ، مہوش حیات

لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے  کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر  میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے  معروف شخصیات کی جانب سے عوام کو  مشورے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس سے قبل بھی  کئی بارسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پرستاروں اور عوام کو پیغامات اور تصاویر کے ذریعے گھروں پر رہنےکی درخواست  اور کورونا وائرس سے متعلق  احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔