بھارت جانےکےبجائے پاکستان فلم انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے،سجل علی

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگوں کو بھارت میں کام کرنے کا سوچنےکے بجائے اپنی انڈسٹری کی بہتری پر توجہ دینی چاہیے۔
سجل علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شوبز انڈسٹری میں اچھے تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ’ انہیں لگتا ہے کہ یہ بات اہم نہیں ہے کہ ہم اپنے کام کو بھارتی انڈسٹری میں متعارف کروائیں یا ان کے کام کو اپنے ملک میں فروغ دیں۔ ‘
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’ان کےخیال میں انہیں اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور اپنے کام کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں لگتا ہے کہ ہم یہاں کام کر کے اپنی انڈسٹری کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‘
سجل علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’موازنےکی ضرورت نہیں ہے، ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔‘
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سجل علی خود بالی ووڈ کی ایک فلم ’موم ‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار نوازالدین صدیقی سمیت دیگر نامور بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔