ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم پی اے جام اویس کا جسمانی ریمانڈ

کراچی:‌ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو 3 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
ایم این اے جام اویس کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایم پی اے جام اویس نے گزشتہ روز رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء نے ایم پی اے جام اویس کو مقدمے میں نامزد کیا ہے، جبکہ پہلے سے گرفتار کیے گئے 2 ملزمان حیدر اور میر علی فارم ہاؤس کے ملازم ہیں۔
اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے آئندہ سماعت پر ناظم جوکھیو قتل کیس کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ایف آئی آر میں نامزد ایم این اے جام اویس کے علاوہ گرفتار دیگر 2 ملزمان کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں گرفتاری دی جس کی ایس ایس پی ملیر نے تصدیق بھی کی۔
دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔