یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے، اقرا عزیز

کراچی: ڈراموں کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ اُنہیں یاسر حسین کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔
اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر یاسر کے ساتھ تصویر شیئر کی جو حال ہی میں ہونے والے ‘آئپا ایوارڈز’ کی تھی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے آئپا ایوارڈز میں یاسر حسین کی میزبانی اور اُن کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی۔
اقرا نے کیپش میں لکھا کہ ‘تم میری محبت ہو، مجھے تمہاری بیوی ہونے پر بہت فخر ہے۔‘ میں نے ایسی لگن کبھی نہیں دیکھی، آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن پھر بھی آپ نے اپنے طور پر سب بہترین کیا۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں رواں سال جولائی میں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا۔ بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔