وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اہم فیصلوں پر کل قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان خطاب میں ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ریلیف پیکج کے تحت ملک کی 53 فیصد آبادی مستفید ہو گی۔
وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔


انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ پیکج عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے غریب ظبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے حکومت کو عوام اور اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔