پاکستانی ماڈل و اداکارہ زوہا رحمان کی عالمی سطح پر کامیابی

مارول سیریز کی ’اسپائیڈر مین فار فرام ہوم‘ میں اسپائیڈر مین کی حجابی کالاس میٹ کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی ماڈل و اداکارہ زوہا رحمان اب امریکا کی ایک سائنس فکشن ٹیلی ویژن سیریز’ فاؤنڈیشن‘ میں نظر آئیں گی۔
اس سیریز کی کہانی مقبول پبلشر آئزک ایزیمووکی کتابوں کی سیریز ’فاؤنڈیشن‘ سے اخذ کی گئی ہے۔
زوہا رحمان کابین الاقوامی سطح پر ملنے والی اپنی اس کامیابی پر کہنا ہے کہ ’وہ فاؤنڈیشن پبلشرز کی کتابوں کی بہت بڑی پرستارہیں جس کی وجہ سے سیریز کا حصہ بننا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔‘
اداکارہ زوہا رحمان اس سیریز میں اونیل کا کردار ادا کریں گی جوکہ ایک سپاہی کا کردار ہے۔
اداکارہ نے اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کا کردار بہت دلچسپ ہے, انہیں ہر وہ چیز پسند ہے جس کا سائنس فکشن سے تعلق ہو لہٰذا وہ اس شو کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔‘
اس سیریز کو ڈیوڈ ایس گوئیر اور جوش فریڈمین نے تخلیق کیا ہے جسے 24 ستمبر کو ایپل پلس پر ریلیز کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔