اکتوبر میں مہنگائی کی شرح سال کی بلند ترین سطح پررہی

اسلام آباد: ملک بھر میں گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پرشرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی ہے جب کہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی، جب کہ ستمبر میں یہ شرح 9 فیصد تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں مرغی 17 اعشاریہ 9 فیصد، سبزیاں 15 اعشاریہ 2 فیصد اورگندم 7 اعشاریہ 2 فیصد مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں شہروں میں مہنگائی 9 اعشاریہ 6 فیصد اور 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔ اکتوبرمیں ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں 15 فیصد اور گھی 43 فیصد مہنگا ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 40 اور چکن 35 فیصد، گندم 13 اور پھل 16 فیصد مہنگے ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔