عبدالقدوس بزنجوآج وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ:‌عبدالقدوس بزنجوآج وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بلامقابلہ انتخاب کے بعد کو گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر بلوچستان سید ظہورآغا قدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول و ملڑی حکام شرکت کریں گے۔
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما جام کمال نے اپنی ہی جماعت کے باغی اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری سے ایک روز قبل ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد بی اے پی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا تھا۔
سال2018 کے عام انتخابات میں عبدالقدوس بزنجو آواران سے بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ انہیں سپیکربلوچستان اسمبلی کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ بلوچستان کی تمام پارٹیوں کا اعتماد پر مشکور ہوں، اب منانے کیلئے کوئی نہیں رہ گیا، حلف لینے کے بعد باتیں نہیں عملی کام نظر آئے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔