ٹھٹھہ اور سجاول میں ناقص راشن کی تقسیم،سندھ حکومت کا واقعہ پر نوٹس
ٹھٹھہ:ضلعی انتظامیہ نے پرانے پیکٹ میں تازہ راشن ڈال کر اپنے آپ کے لیے مصیبت کھڑی کرلی، حکومت سندھ کے نوٹس کے بعد ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ سجاول ضلعی انتظامیہ نے پرانے پیکٹ میں تازہ راشن ڈال کر اپنے آپ کے لیے مصیبت کھڑی کرلی، حکومت سندھ کے نوٹس کے بعد ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر نے ہنگامی پریس کانفرنس کر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے دوبارہ غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرادی۔
حکومت سندھ نے نوٹس لے کر ڈی سی ٹھٹھہ کو سخت ہدایات دی تھی کہ پرانے راشن کی تقسیم کے بجائے تازہ راشن تقسیم کریں۔ ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرکے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور کہا کہ عملے کی غلطی کی وجہ سے یہ عمل ہوا ہے، راشن تازہ اور نیا ہے لیکن ان کی پیکنگ کے لیے جو بیگ استعمال کیے گئے وہ پرانے ہیں۔