وزیراعظم کا اشیائے خورونوش پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر عائد ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور معاشی صورت حال پر اجلاس ہوا، جس میں انہیں ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زیادہ بڑھوتری ہوءی جس کے باعث گرانی کا بدترین طوفان آیا ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔