امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول کورونا کے باعث چل بسے
واشنگٹن: کورونا وائرس نے امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول کی بھی زندگی چھین لی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کولن پاول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال کورونا کے باعث ہوئی طبی پیچیدگیوں کے باعث ہوا۔
خیال رہے کہ کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لے کر 2005 تک امریکا کے سیکریٹری خارجہ رہے۔
افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں پہلے افریقی نژاد امریکی وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔