کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور اعزاز

فارو: دُنیائے فٹ بال کے سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 181 واں میچ کھیل کر انٹرنیشنل شرکت کا یورپین ریکارڈ قائم کردیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے یہ کارنامہ گذشتہ روز آئندہ برس ورلڈکپ کے میزبان قطر کے خلاف دوستانہ میچ میں شریک ہوکر انجام دیا، پرتگال نے یک طرفہ مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کرلیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر نے سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑدیا، اس سے قبل وہ یورپی اقوام کی جانب سے سب سے زیادہ 180 میچز کھیل چکے تھے، رونالڈو نے کھیل کے 37 ویں منٹ میں ٹیم کا کھاتہ کھولا، تین منٹ بعد جوز فونٹے نے ٹیم کی برتری ڈبل کی، آر بی لیپزگ کے اسٹرائیکر آندرے سلوا نے کھیل کے آخری منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا۔
پرتگال نے منگل کو ورلڈکپ کوالیفائنگ مہم شروع کی تھی، جس میں انہوں نے لگسمبرگ کی میزبانی کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔