ایل او سی: بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھرپور جواب
راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے، گولہ باری کے باعث بچی اور چار شہری زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیز فائرمعاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی گئی۔
بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی گئی۔ بھارتی افواج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی سے بچی سمیت 4 افرادزخمی ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ 2020 میں بھارتی فوج اب تک 708 بار سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے ۔