لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آئی ایس آئی کے چیف مقرر

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو آئی ایس آئی کا چیف تعینات کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا، لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکچرل عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

کمبائنڈ آرمرز سینٹر برطانیہ سے گریجویشن کیا، لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے کنگز کالج لندن اور این ڈی یو سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، وہ روایتی خطرات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم مغربی سرحد، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بلوچستان میں کمانڈ کر چکے ہیں، وہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ضرب عضب کے دوران اس وقت کے قبائلی علاقے علاقے کُرم ایجنسی اور خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں، وہ ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی بننے سے قبل کور کمانڈر کراچی تعینات تھے، ان کے کھیلوں میں پسندیدہ باسکٹ بال اور کرکٹ ہے، وہ پی ایم اے، اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر بھی رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کراچی کور کے چیف آف اسٹاف بھی رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔