ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جو آئین دیا اس کی بنیاد پر آج ملک قائم ہے،نفیسہ شاہ
سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسیمبلی نفیسہ شاہ نے یوم دستور کے موقع پر کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جو آئین کی شکل میں اعلی طرین تحفہ دیا اور اسی وجہ سے آج یہ ملک قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسیمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ یوم دستور کے موقعے پر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور آئینی کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جو آئین کی شکل میں اعلی طرین تحفہ دیا اور اسی وجہ سے آج یہ ملک قائم ہے ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جو آئین کی شکل میں اعلی طرین تحفہ دیا اور اسی وجہ سے آج بہ ملک قائم ہے بھٹونے ایسا آئیں دیا جو ہر طبقے فکر،صوبے اور عوام کے متفق رائے سے منظور ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ اس دور کے ضیاء کو نہ پارلیمان ہضم ہورہی ہے نہ ہی صوبوں کی خود مختیاری پاکستان میں وفاقی آئینی دستور پاکستان کی ہی ضمانت ہے،10اپریل 1973ء کو منظور شدہ آئین کو سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین کو اسی شکل میں بحال کرکے چوردروازے سے آنے والوں کاراستہ بلاک کردیا۔