لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ، کور کمانڈر پشاور مقرر
راولپنڈی: آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔