پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا

اسلام آباد :‌رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گذشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔
درآمدات 65.08 فیصد اضافے سے18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں۔ گذشتہ سال درآمدات 11 ارب 28کروڑ ڈالر تھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ گذشتہ سال کے 5.81 ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62 بڑھ گیا۔
اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں 26.13 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2ارب 38کروڑ ڈالر تھا۔
ستمبر 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88 کروڑ ڈالر تھا۔ اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں 50.78 فیصد اضافہ ہوا۔
ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47کروڑ ڈالر تھا۔ ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔