بدفعلی کیس، عزیز الرحمان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد
لاہور: مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم عزیز الرحمان اور ان کے بیٹوں سمیت تمام 7 ملزمان پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔
پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت ملزم عزیز الرحمان، ان کے بیٹوں الطاف الرحمان، عتیق الرحمان، عطا الرحمان، وصی الرحمان، لطیف الرحمان اور ملزم عبد اللہ پر فرد جرم عائد کی گئی۔
عزیز الرحمان سمیت تمام ملزمان نے جرم ماننے سے انکار کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کرلیا۔
دھیان رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالب علم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
طالب علم سے زیادتی کے واقعے کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جب کہ ویڈیو اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کردی تھی۔