عمر شریف کی میت لواحقین کے حوالے، نماز جنازہ ادا

برلن: جرمنی میں کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت لواحقین کے حوالے کردی گئی جب کہ وہاں اُن کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستانی سفارتی عملے کے علاوہ جرمنی بھر سے آنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔
قبل ازیں عمر شریف کی میت ورثا کے حوالے کی گئی۔ عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے بعد میت کو مقامی مسجد منتقل کیا گیا۔


عمرشریف کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کی میت منگل یا بدھ کو کراچی لائی جائے گی، تاہم ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ میت کو چارٹرڈ فلائٹ یا پھر عام پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ عمر شریف کی میت گلشن اقبال، کے ڈی اے نزد صدیق اکبر مسجد والے گھر سے اٹھائی جائے گی جب کہ نماز جنازہ عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔