وزیراعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منعقدہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل سے متعلق آرڈیننس کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے جب کہ 34 ادویات کی قیمتوں کا بھی تعین کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں انڈونیشیا کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ: پی ٹی آئی کے اراکین اپنی ہی جماعت پر برس پڑے
وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو بھی شامل ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔