ہندو سامراجی حکومت بھارت کے مستقبل کا سب سے بڑا المیہ: فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے آٹھ عشرے قبل یہ پیش گوئی کی کہ ہندو امپیریلیسٹ حکومت ہندوستان کے مستقبل کا سب سے بڑا المیہ ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندو امپیریلیسٹ حکومت ہندوستان کے مستقبل کا سب سے بڑا المیہ ہوگا، آج نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مسلم کُش پالیسیاں اس المیے کا عملی اظہار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت اور جماعتوں کی وجہ سے اقلیتوں کے لیے زندگی کسی عذاب سے کم نہیں اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ آئے روز انسانیت سوز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔