کورونا بحران: مزید تین اموات، ہلاکتیں 68 ہوگئیں

کراچی: کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، وبا نے مزید تین افراد کی زندگی نگل لی۔ ہلاکتیں 68 ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اب تک ملک بھر میں اس مہلک وبا کے 4699 کیسز سامنے آئے، جن میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
آج بہ روز جمعرات ملک بھر میں کورونا وائرس کے 202 کیسز سامنے آچکے ہیں، جب کہ 3 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔
اب تک کورونا کے باعث سندھ اور خیبر پختون خوا میں 22، 22 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب میں 18 اموات ہوئیں۔
خیال رہے کہ کورونا بحران کی جہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے، جمعے کے اجتماعات پر بھی پابندی عاید کر دی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔