لاہور کے ڈاکٹروں نے بے حسی کی ساری حدیں پار کردیں، پنجاب حکومت خاموش
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں ڈاکٹروں کی بے حسی عروج پر، غریب خاتون نے ہسپتال کے باتھ روم میں بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز نے آصفہ کو مخصوص لیباٹری سے ٹیسٹ کروائے بغیر داخل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی حماد کئی ماہ سے اپنی بیوی کے چیک اپ کے لیے ہسپتال جا رہا تھا۔ بیوی کے ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز نے ایک نجی لیباٹری سے ٹیسٹ کرواءے اور خاتون کو داخل کرلیا۔ خاتون کے شوہر حماد کے مطابق اسکے پاس نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کے لیے گیارہ ہزار روپے نہیں تھے اور رات ایک بجے کے قریب تکلیف ہونے کے بعد جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں دوبارہ لایا گیا
مگر ڈاکٹروں نے واپس بھیج دیا۔ ایمرجنسی سے نکلتے کے بعد سیڑھیاں اترتے ہی خاتون نے پارکنگ میں مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد پولیس کو فون کیا گیا جسکے بعد خاتون کو زچہ بچہ کی ایمرجنسی میں داخل کروایا گیا۔
اس واقعے کے بعد شوہر حماد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس کا نوٹس لیں۔ اس حوالے سے جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ایک روز میں رپورٹ مکمل کر کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائیگا۔