اداکارہ سارہ خان کو جلد ننھے مہمان کو گود میں لینے کا بے صبری سےانتظار
کراچی:شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کو جلد ننھے مہمان کو گود میں لینے کا بے صبری سےانتظار ہے ۔
انہوں نے اپنی نئی تصویر کے کیپشن میں اپنے ہونے والے بچے کے حوالے سے لکھا ہے کہ’میں تمہیں اپنی گود میں لینے کے لیے بےتاب ہوں۔‘
اداکارہ نے بچے کی آمد کے حوالے سے تو واضح کچھ نہیں بتایا لیکن اپنی پوسٹ میں یہ اضافہ کیا کہ ’انشاء اللہ جلد بچہ گود میں ہوگا۔‘
اُن کی یہ تصویر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب پسند کی جا رہی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں کمنٹس (تبصرے) بند کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس جون میں سارہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہونے کی خوشخبری سُنائی تھی۔
گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ فلک اور میری زندگی میں بہت جلد ننھا مہمان آنے والا ہے، بس آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
سارہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، آج کل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے ہوئے ہیں