شب برأت، آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
کراچی: پاکستان بھرمیں آج شب برأت مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے تاہم مساجد میں اجتماعات پرپابندی ہوگی۔
آج برکتوں، فضیلتوں اور بخشش والی رات ہے، جس میں انوار و تجلیات کی برسات ہوتی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت سمیت علمائے کرام نے عوام کو شب برأت پراپنے اپنے گھروں میں رہ کر عبادات کرنے کی تاکید ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ شب برأت پر مسلمان گھروں میں ہی نوافل ادا کریں اورتوبہ واستغفارکی جائے۔شہری شب برأت پر توبہ استغفار اور اپنے پیاروں کے لیے مغفرت کی دعا کا اہتمام گھروں پرہی کر رہے ہیں۔