کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی
پرتگالی فٹبالر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے آئر لینڈ کے خلاف 110 واں بین الاقوامی گول کر کے سابق ایرانی فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
Record breaker ?
Cristiano Ronaldo broke the world record for goals scored in men's international football as he hit his 110th and 111th goals for Portugal ?
More ⤵️ #bbcfootball
— BBC Sport (@BBCSport) September 2, 2021
گزشتہ روز پرتگال نے آئر لینڈ کے خلاف میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پرتگال کی جانب سے دونوں گول ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 180 میچز میں 110 بین الاقوامی گول کیے جبکہ ایرانی فٹبالر علی داعی نے 149 میچز میں 109 گول کیے تھے