نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان، سرفراز ڈراپ

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 20 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلانکردیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے نیوزی لیند کے دورہ پاکستان کے لیے 20 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو پہلی بار قومی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق، امام الحق، فخرزمان، خوشدل شاہ،  افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف،  محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تینوں میچ 17،19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔