ہالی ووڈ کی سپراسٹار انجلینا جولی کے چند ہی روزمیں انسٹاگرام پر فولورزکی تعداد 1 کروڑ

سوشل میڈیا سے دور رہنے والی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی کے چند ہی روز میں انسٹاگرام پر فولورز کی تعداد 1 کروڑ ہو گئی ہے۔
انجلینا جولی واحد ایسی اسٹار ہیں جنہوں نے صرف 3 پوسٹ شئیر کی ہیں اور ان کے فولورز 10 ملین تک پہنچ چکے ہیں۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
انہوں نے اب تک 3 پوسٹ شئیر کی ہیں جس میں دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان پناہ گزینوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔
انجلینا جولی نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک افغانی نوجوان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا۔


انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے اور آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے کی صلاحیت کھو رہے ہیں۔ لہذا میں انسٹاگرام پر ان کی کہانیاں اور دنیا بھر میں ان لوگوں کی آوازیں شیئر کروں گی۔
اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے امریکی جریدے ٹائم میگزین کے لیے مضمون لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی افغانستان میں شکست کے بعد امریکی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ نخلا کا عمل کبھی بھی آسان کام نہیں تھا لیکن اسے بہتر، زیادہ مہذب اور محفوظ طریقے کے ساتھ کیا جا سکتا تھا۔
مہاجرین کے لیے یو این کی جانب سے خصوصی سفیر جولی نے اپنے مضمون میں امریکا کے افغانستان سے انخلا کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور انتظامی امور کی نا اہلی قرار دیا ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔