محمد حفیظ لندن ایئرپورٹ پر پھنس گئے

لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک ایئرویز کا ناخوشگوار تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہیں ورجن اٹلانٹک سے فلائٹ شیڈول اور مینجمنٹ کے بدترین تجربے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث پروازیں غائب ہیں۔


محمد حفیظ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر رات بھر قیام کے لیے ہوٹل کا کوئی انتظام نہیں جبکہ 9 بجے کے بعد کوئی لاؤنج کی سہولت نہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی ٹیگ کیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کیلئے لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز جارہے تھے۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کی فلائٹ کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے کنیکٹنگ فلائٹس منسوخ ہوگئیں جس کی وجہ سے وہ ایئر پورٹ پر ہی پھنس گئے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔