سینئر اداکارہ سیمی راحیل کی طبیعت ناساز

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کی طبیعت شدید ناساز ہے۔
انہوں نے مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے اطلاع ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دی۔


اداکارہ نے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا کہ اللہ کے فضل اور مہربانی سے میں صحتیاب ہورہی ہوں۔
سیمی راحیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی توانائی بحال کرنے کے عمل میں ہیں۔
انہوں نے ’کوویڈ 19‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس سے سوشل میڈیا صارفین قیاس کررہے ہیں کہ اداکارہ بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں اور اب صحتیابی کے عمل میں ہیں۔
سیمی راحیل کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں سمیت لاتعداد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔