کورونا کے مزید 577 شکار، کُل متاثرین 4004، 54 جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4004 تک پہنچ گئی ہے۔
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، اب اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4004 ہوگئی جب کہ وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں کُل اموات 54 ہوگئیں اور 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ 429 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 2004، سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 18 مریض ہیں۔