کورونا وائرس سے مزید 74 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے مزید 4373 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ وائرس سے مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 634 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4373 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران 74 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد24713 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 13 ہزار 647 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے