پاکستان میں کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق
اسلام آبا:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 72 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار669 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار79 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 12 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 625، پنجاب میں تین لاکھ 72 ہزار 750، اسلام آباد میں 94 ہزار 108، بلوچستان میں 31 ہزار 583، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 452 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 396 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 372 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 439، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 668، اسلام آباد 834، گلگت بلتستان 164، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 666 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں