ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے۔ الیکشن میں فراڈ سے بچنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔
نادرا ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے بیلٹ پیپر اور جعلی ووٹ رجسٹریشن کا خاتمہ ہوگا۔ الیکٹرانک ووٹنگ سے گھروں میں ٹھپے لگانے کے واقعات کم ہوجائیں گے۔
وزیراعظم نے نادرا ہیڈکوارٹرز میں نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح بھی کردیا۔
خیال رہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد اس کے تمام ٹیسٹ بھی کر لیے ہیں۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں۔
عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا