قومی ہیروز ہمارافخر ہیں ہماری ذمہ داری ہیں، عدنان صدیقی

کراچی: سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے قومی ہیروز کو حکومت پاکستان کی جانب سے نظر انداز کیے جانےکو منافقانہ رویہ قرار دیا ہے۔
عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق پاکستانی سائیکلسٹ محمد عاشق کی ایک نیوز آرٹیکل سے لی گئی پرانی تصویر شیئر کی ہے، جنہوں نے 1960ء اور 1964ء کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، لیکن زندگی کے آخری ایام میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا اور رکشہ چلا کر اپنا گزر بسر کرنے پر مجبور تھے۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جب وہ تمغے لائیں تو انہیں ہیروز بنا دینا اور پھر مصائب کی زندگی گزارنے کے لیے چھوڑ دینا منافقت ہے۔‘
خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی جانب سے اپنی پوری جدوجہد کے باوجود بھی مقابلوں میں ناکامی کا ذمہ دار حکومت پاکستان کو قرار دیئے جانے کے بعد سے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر سابق پاکستانی سائیکلسٹ محمد عاشق کے بارے میں لکھے گئے پرانے آرٹیکلز وائرل ہو رہے ہیں، جنہوں نے اپنے پورے اولمپک کیرئیر میں کئی گولڈ میڈلز جیتے لیکن بدقسمتی سے اپنے کیریئر کےاختتام کے بعد انہیں حکومت کی جانب سے کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی اور انہیں مجبور ہو کر رکشہ چلانا پڑا.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔