وزیراعظم آج تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد:‌‏‏وزیراعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
‏تربیلا توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی۔ ‏ جس کے بعد تربیلا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6418 میگا واٹ ہو جائے گی۔
‏ توسیعی منصوبے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 390 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ ‏منصوبے کے تعمیراتی عمل میں 3 ہزار تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے میں 807ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ تربیلا ڈیم توسیع کا منصوبہ 2024میں مکمل ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا، داسو ہائیڈور پاور اور مہمند ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سستی بجلی کی پیداوار میں 9 ہزار 43 میگا واٹ اضافہ ہوگا

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔