3 قسطوں میں گیس کا بل جاری کرنے کا فیصلہ
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کے لیے 3 قسطوں میں گیس کا بل جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے مارچ کے مہینے کے بل اقساط کے زریعے جمع کروانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم گھریلو صارفین اپنے گیس کے بل کسی بھِی بینک میں 3 قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے یہ رعایت صرف 2 ہزارماہانہ گیس کے بل پر دی گئی ہے اور بل جمع کروانے سے متعلق تمام بینکس کو تفصیلات جاری کردی گَئی ہیں۔