پنجاب اسمبلی میں فردوس عاشق اعوان کو داخل ہونے سے روک دیا گیا

لاہور: چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان حال ہی میں سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پنجاب اسمبلی آئی تھیں، لیکن سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔


سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کا حال احوال لیتی اور اندر جانے لگتی ہیں تو اہلکار انہیں روک کر کہتے ہیں کہ آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، لیکن آپ اندر نہیں جاسکتیں، کیونکہ آپ کا نام مہمانوں کی فہرست میں موجود نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی سیکیورٹی اہلکاروں سے کہتی ہیں کہ احسن سلیم بریار والی فہرست دیکھیں میرا نام اس میں شامل ہوگا، جس پر سیکیورٹی اہلکار لسٹ دیکھتے ہیں، لیکن اس میں فردوس عاشق اعوان کا نام شامل نہیں تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا نام احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری کے لیے آنے والے مہمانوں کی فہرست میں شامل تھا لیکن پتا نہیں کس نے میرا نام نکلوا دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔