ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.12 فیصد بڑھ گئی۔دارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے 17 اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 9 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا اور دال مسور ایک روپے مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر 12 روپے 89 پیسے فی کلو سستا ہوا اور چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کمی ہوئی جب کہ انڈے 5 روپے 77 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔