او آئی سی کے وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ

مظفرآباد: اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آزاد کمیشن برائےانسانی حقوق کا 13 رکنی وفد 2 روزہ دورے پر مظفرآباد روانہ ہوگیا۔
وفد میں سعودی عرب، یواےای، ترکی، تیونس، مراکش، آذربیجان، ملائشیا، گیبن، نائیجیریا، یوگنڈا کے ارکان شامل ہیں۔
وفد صدر آزاد کشمیر ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ارکان، کشمیری مہاجرین سے ملاقاتیں کرے گا، وفد اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
اوآئی سی کا مستقل آزاد کمیشن برائےانسانی حقوق کمیشن کا وفد کل لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کرے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعد اپنے سیاست دانوں کو بھی مقبوضہ وادی کا دورہ کر نےسےروک دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔