پی ٹی آئی نے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نومنتخب ایم ایل اے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزادکشمیرکے لے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 4, 2021
انہوں نے کہا کہ عبدالقیوم نیازی کی نامزدگی طویل مشاورت اور تجاویز کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عبالقیوم نیازی ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں اور عبدالقیوم نیازی کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔