چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ مستعفی
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک مقرر کردیا ہے۔ اس کی تصدیق وزیر اعظم کے معاون شہباز گل نے کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر شہباز گل نے خالد منصور کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی شیئر کردیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد منصور کو سی پیک کے معاملات کا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔