اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔تفصِلات کے مطابق کاروباری حجم مگر رواں سال مئی کے پہلے ہفتے کے بعد کم ترین رہا۔ 100 انڈیکس آج 397 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 453 پر بند ہوا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں 9.22 ارب روپے مالیت کے 25.13 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 60 ارب کا اضافہ ہوگیا۔تفصِلات کے مطابق کاروباری دن میں انڈیکس 456 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ بلند ترین سطح 47 ہزار 508 رہی۔ شیئرز بازار میں آج 9 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 65 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 308 ارب روپے ہوگئی ہے۔