وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کورونا سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی۔
وزیر اعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ ای سی سی کے گزشتہ 2 اجلاس اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
کابینہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی اور وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔
آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پربھی غور کرے گی۔
ممنوعہ اور غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دے گی.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔