آل پاکستان انجمن تاجران نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، کراچی پر فوکس ہوگا، اس فیصلے کو تاجروں کی انجمن نے مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
اجمل بلوچ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہی، صوبائی حکومت تاجروں کی ویکسی نیشن کا عمل ہنگامی طور پر مکمل کرے اور کورونا پر قابو پانے کی ناکامی پر تاجروں پر ظلم نہ کرے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو مشکلات میں نہ ڈالا جائے، بلکہ کاروبار کرنے دیا جائے، تاجر برادری کو معاشی طور پر کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، کراچی شہر ملک کا کاروباری حب ہے مکمل لاک ڈاؤن سے اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔