بھارتی ریاستیں آپس میں گتھم گتھا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندی، تعصب، لسانیت، ظلم و تشدد کی سیاست یہ دن لے آئی ہے کہ وہاں اب آپس میں ریاستیں برسرپیکار ہورہی ہیں۔
پڑوسی ممالک میں بدامنی پھیلانے والا بھارت خود خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ ریاست آسام اور میزورام میں علاقائی ملکیت پر جھڑپوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد مارے گئے جب کہ 70 زخمی ہوگئے۔
جھڑپوں کا آغاز آسام کی سرکاری افسر کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے ہوا، ریاست میزرام کے اہلکاروں نے آسام کے آفیسر کی گاڑی کو بھی نذرآتش کردیا۔ واقعے کے بعد دونوں ریاستوں میں جھڑپیں چھڑ گئیں۔ لڑائی میں 6 پولیس اہلکار اور ایک شہری مارا گیا جب کہ 70 زخمی ہوئے۔


جھڑپوں کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگادی گئی، دونوں ریاستوں میں لائلہ پور کی ملکیت پر جھگڑا ہے۔ جھڑپوں کے بعد آسام اور میزورام میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔