اداکارہ یشما گل کے مویشی منڈی میں سیرسپاٹے

کراچی: عیدالاضحیٰ میں بس دو دن رہ گئے ہیں، ایسے میں ایک طرف جہاں منڈی میں خریداروں کا رش نظر آرہا ہے، وہیں منڈی دیکھنے کے شوقین افراد بھی منڈی کی رونقیں بڑھانے پہنچ جاتے ہیں۔
ٹی وی اور فلموں کی مقبول اداکارہ یشما گل کی منڈی میں سیر سپاٹوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
انسٹاگرام کے متعدد صفحات پر یشما گل کی مختلف ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں انہیں منڈی میں جانور دیکھتے اور بیوپاریوں سے ان کی عمر اور قیمتوں سے متعلق سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ایک ویڈیو میں یشما گل کو عبایا پہنے ایک جانور کو پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم عین اسی لمحے جانور کے دم ہلانے پر اداکارہ خوف زدہ ہوکر چیخنے لگیں۔


یشما کی ویڈیوز انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوئی ہیں اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

یشما گل نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔